
میری اہلیہ گھریلو خاتون ہے کوئی شو نہیں کریں گی، عامر لیاقت کی اہلیہ سے متعلق افواہوں کی تردید۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ رمضان شو کرنے کی خبروں کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی، البتہ وہ میرے ساتھ سیٹ پر ضرور موجود ہوں گی مگر اسکرین پر نہیں۔
عامر لیاقت نے اس حوالے سے اپنے فیس بُک پیج اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہ پوسٹ شئیر کی جس میں ان کی اہلیہ کی شوبز میں قدم رکھنے اور ان کے ساتھ رمضان شو کرنے کی خبر درج تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری اہلیہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی، البتہ وہ میرے ساتھ سیٹ پر ضرور موجود ہوں گی مگر اسکرین پر نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں ابھی تک کوئی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ میں ایک اینیمیڈ فلم کر رہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیزیں پروسیس میں ہیں اس لئے افواہوں سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل عامر لیاقت نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاکستانی میگزین کے اس پوسٹ کو شئیر کیا تھا جس میں یہ خبر تھی کہ عامر لیاقت اپنی اہلیہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے تاہم انہوں نے اس خبر کو مسترد کر دیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News