 
                                                                              ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یوکرین میں موجود اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سیٹلائیٹ براڈ بینٹ سروس کو روس کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایلون مسک نے اپنے تحفظات کا اعلان انٹرنیٹ سیکیورٹی محققین کی جانب انتناہ جاری کیے جانے کے چند دنوں بعد کیا کہ سیٹلائیٹ مواصلات کے لیے استعمال کی جانے والی ڈیوائسز کو روس فضائی حملوں میں نشانہ بنا سکتا ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹ میں خبردار کیا کہ اسٹار لنک وہ واحد غیر روسی مواصلاتی نظام ہے جو یوکرین کے کچھ حصوں میں ابھی تک کام کر رہا ہے، لہٰذا نشانہ بنائے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ براہ مہربانی احتیاط سے استعمال کیجئے۔
انہوں نے نے صارفین سے اسٹارلنک کو ضرورت کے وقت آن کرنے کے لیے کہا اور کہا کہ انٹینا کو لوگوں سے جتنا ممکن ہو دور رکھیں۔ اور نشان دہی کیے جانے سے بچنے کے لیے اینٹینا کو اوپر سے روشنی سے ڈھکیں۔
ہفتے کو ایلون مسک نے کہا اسٹار لنک یوکرین میں فعال تھی اور اسپیس ایکس وہاں مزید ٹرمِینلز بھیج رہا ہے۔
اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے یہ ٹوئٹ یوکرین حکومتی عہدے دار کے جواب میں کی گئی جنہوں نے ایلون مسک سے جنگ زدہ ملک میں مزید اسٹار لنک اسٹیشنز مہیا کرنے کا کہا تھا۔
یوکرین نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ ملک کو اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ٹرمینل موصول ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 