Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ سنگین جرم، غیر ملکی برطانیہ میں پناہ کا خواب دیکھنا چھوڑدیں، برطانیہ

Now Reading:

منی لانڈرنگ سنگین جرم، غیر ملکی برطانیہ میں پناہ کا خواب دیکھنا چھوڑدیں، برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ منی لانڈرِنگ کرنے والے غیر ملکیوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ تاہم، لیبر پارٹی نے حکومت پر دباؤ میں آکر یوٹرن لینے کا الزام بھی عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر کنزرویٹو پارٹی رکن ٹام ٹوگن ہاٹ کا کہنا ہے کہ انھیں تشویش ہے کہ روسی اشرافیہ پر پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر ان لوگوں کو اس دولت کو کہیں اور چھپانے کا موقع دے سکتی ہے جو انھوں نے گزشتہ 20 سال سے روسی عوام سے چوری کر کے یہاں چھپائی تھی۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات برطانیہ کی سرزمین پر منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کرنے والے مجرم اشرافیہ پر دباؤ بڑھائے گا اور بدعنوانی کے سلسلےکو بند کر دے گا۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں یوکرینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ آپ کی حمایت کرنے اور ولادیمیر پیوٹن پر زبردست دباؤ مسلط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔جب تک یہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی ہم پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مزید پابندیاں عائد کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا پیوٹن اور ان کی حکومت سے منہ موڑ رہی ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں  فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ فون پر بات چیت میں برطانوی وزیر اعظم نے یوکرین کے بحران کو یورپ میں طویل عرصے بعد ایک بدترین جنگ قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کریملن کو یہ سمجھ جانا چاہیے کہ یوکرین میں سویلین جوہری تباہی، ایک اور چرنوبل، روس کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے لیے تباہی کا باعث ہے۔

یاد رہے، برطانیہ میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے صدر ولادیمیر پیوٹن سے روابط رکھنے والے افراد اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر