Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی مارچ نے حکمرانوں کو  ہلا کر رکھ دیا ہے، مولانا فضل الرحمن

Now Reading:

آزادی مارچ نے حکمرانوں کو  ہلا کر رکھ دیا ہے، مولانا فضل الرحمن
حکمرانوں

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے حکمرانوں کو  ہلا کر رکھ دیا ہے،عوام کو بہت جلد سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور اب میں ہٹنے والا نہیں کیونکہ پیچھے ہٹنا حرام ہے

  جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہم اس پاکستان میں کسی کے مزارع نہیں، ہم نے فرنگی سامراج کی حکومت تسلیم نہیں کی، ان کے خلاف بغاوت کی، یہ تو غلاموں کے غلام ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے پورا ملک اور عوام خاص طور پر نوجوان مستقبل کے بارے میں اضطراب کا شکار ہیں۔

Advertisement

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  22 کروڑ عوام آج حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بدحالی کے شکار ہیں جبکہ آئے روز کمڑ توڑ مہنگائی نے عوام کی قوت خرید  مکمل طور پر ختم کردی ہے

  مولا نا فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ  عمران خان اپنی نااہلی آور کرپشن چھپانے کے لیے عدالت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ بی آر ٹی آور فارن فنڈنگ کیس کی کرپشن نے تحریک انصاف کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

 جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کی قریب ہے،ایک کروڑ نوکریوں کی نوید سنائی گئی جبکہ پچیس لاکھ جوانوں سے روزگار چھینا گیااورہم ایسی ناجائز حکمرانی کو نہ تسلیم کرتے ہیں  اور نہ ہی چلنے دیں گے، ہماری تحریک حکومت کے خاتمے پر ہی مکمل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر