Advertisement
Advertisement
Advertisement

انعام بٹ نے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

Now Reading:

انعام بٹ نے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
انعام بٹ

ساوتھ ایشین گیمز میں قومی پہلوان انعام بٹ نے ریسلنگ میں پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے  جبکہ  قومی پہلوان نے گولڈ میڈل جیت کر فائنل مقابلے میں نیپال کے حریف کو شکست دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے راِئونڈ میں انعام بٹ4-6 پوائنٹ سے ہار رہے تھے تاہم دوسرے رائونڈ میں کم بیک کرتے ہوئے حریف کو چاروں شانے چت کر دیا۔

 ساوتھ ایشین گیمز میں انعام بٹ نے 92 کلو گرام کیٹگری میں میڈل جیتا ہے جبکہ پہلوان محمد بلال اور عمیر بٹ نے سلور میڈل جیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

واضح رہے کہ 13 ویں ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 105 ہو گئی ہے جس میں 28 گولڈ، 33 سلوراور 44 برانز میڈلز شامل ہیں۔

یاد رہے اس سے  قبل  پاکستانی ریسلر  انعام بٹ نے پچھلے سال کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا  جبکہ ورلڈ بیچ گیمزمیں گولڈ میڈل بھی  حاصل کئے تھے۔

پاکستان کےریسلر نے پہلے میچ میں پرتگال کے ریسلر کو فائل میں چند ہی لمحات میں تین صفرسے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا تھا ۔

Advertisement

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا  تھا کہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا تھا اور اپنی جیت کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر