Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق سوناکشی سنہا پر دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے 37 لاکھ روپے کا معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تاہم سوناکشی سنہا ناصرف ایونٹ سے باہر ہوئیں بلکہ ان کے منیجر نے بھی ایونٹ کے منتظم کو ایڈوانس واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرگنائزر، پرمود شرما مراد آباد کا رہنے والا ہے اور اس نے سوناکشی سنہا کے منیجر کو ادا کی گئی رقم واپس حاصل کرنے کی بار بار ناکام کوششوں کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی۔

یاد رہے کہ سوناکشی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مراد آباد آئی تھیں۔

Advertisement

 تاہم وہ بعد میں منظر سے غائب ہوگئیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی اور ان کے منیجر نے اس کیس کے بارے میں کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر