Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی ترجیح ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی ترجیح ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، عمران خان لندن میں  اپنی جائیدادیں بنانے کی بجائے عوام کو گھر بناکر  دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے نام کے آگے زرداری کا لفظ لگانے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، زرداری کے وارث نے مینار پاکستان کی بجائے ناصر باغ میں جلسی کی۔

وزیر مملکت اطلاعات کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں جبکہ 10 ہزار تنخوا ہ لینے والے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے 4 ارب روپے برآمد ہوئے، ان کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں احتسابی کارروائی ہو رہی ہے۔

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی ترجیح ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہیں، قیمتوں میں اضافے پر شور مچانے والے اب پٹرول کی قیمت  کم ہونے پر پر واویلا کررہے ہیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، ہم چوروں اور ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور عمران خان آئندہ 5 سال بھی وزیراعظم رہیں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان  کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر