وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو صرف وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کامیاب جلسہ عام پر میلسی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میلسی کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے جوق در جوق شرکت کرکے وزیر اعظم عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، جنوبی پنجاب کل بھی پی ٹی آئی کا گڑھ تھا آج بھی اورکل بھی رہے گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو صرف وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے، وزیر اعظم کا خطاب ان کے عوامی احساس کا آئینہ دار ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کامیاب جلسے پر میلسی اور وہاڑی کے عوام کا شکر گزار ہوں، کامیاب جلسے پر تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپوزیشن کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میلسی کا کامیاب ترین جلسہ اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ہے، ساری اپوزیشن مل کر بھی میلسی جلسے سے آدھے لوگ بھی جمع نہیں کرسکتی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی بند گلی میں پھنس چکی ہے، انہیں اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
