
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ اور اس کے لوگوں کو زرداری مافیا سے آزاد کروائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی نے سندھ کے عوام اور ان کے حقوق کے متعلق بات کی ہے۔
سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر میں کراچی سمیت تمام اہلیانِ سندھ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ سندھ کے شہر شہر قصبے قصبے سے گو زرداری گو کا نعرہ واشگاف انداز میں گونج رہا ھے۔ انشاءاللہ عنقریب تحریکِ انصاف سندھ کے باسیوں کو زرداری مافیا کے چنگل سے ہمیشہ کے لئے آزاد کرا لے گی۔ pic.twitter.com/wGDBCcyW8d
Advertisement— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 7, 2022
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر شہر اور قصبے سے گو زرداری گو کا نعرہ واشگاف انداز میں گونج رہا ہے۔
زرداری مافیا کی جانب سے دھمکیوں اور غنڈہ گردی کے باوجود جس جوش، ولولے اور محبت سے سندھ کے دلیر عوام #سندھ_حقوق_مارچ میں روز بروز شامل ہو رہے ہیں وہ نہ صرف وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد بلکہ 14 سال سے قابض نااہل اور ظالم حکمرانوں کے سندھ سے عنقریب خاتمے کا واضح اعلان ھے۔ pic.twitter.com/XVpp85rYWC
Advertisement— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 2, 2022
انہوں نے سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر کراچی سمیت تمام اہلیانِ سندھ کا تہہ دل سے شکر اداکرتے ہوئے سندھ کی عوام کے حق کے لئے بات کی ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حقوق مارچ کا آغاز سندھ پنجاب کی سرحد سے ہوا جس کا باقاعدہ آغاز شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ہوا تھا۔
سندھ میں یہ مارچ گزشتہ 6 دنوں سے جاری ہے جس کا آغاز 27 فروری سے گھوٹکی سے ہوا تھا جو کہ شکار پور ، کشمور اور جیکب آباد سے ہوتا ہوا 28 فروری کو لاڑکانہ پہنچا تھا۔
یکم مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ خیرپور، نوشہروفیروز اور نواب شاہ میں پڑاؤ ڈالا، جس کے بعد مارچ کی اگلی منزل 2 مارچ کو سانگھڑ اور میرپورخاص تھی۔
اس مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی قیادت نے عوام سے خطاب کیا تھا اور عوام کے بنیادی حقوق دلوانے کی بات کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی کی دھاندلی والی ایلفی سے تیرجڑا ہوا ہے، میں سندھ کے افق پر تبدیلی کے بادل دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئیگی تو تبدیلی آئے گی، تبدیلی تب آئیگی جب عوام فیصلہ کریں گے، تبدیلی سندھ کے عوام لیکر آئیں گے، بدین میں تیرکوٹوٹتے اور سندھ میں جڑتے ہوئے دیکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News