Advertisement
Advertisement
Advertisement

مانچسٹر سٹی کا یونائیٹڈ کو کرارا جواب

Now Reading:

مانچسٹر سٹی کا یونائیٹڈ کو کرارا جواب

انگلش پریمئیر لیگ کے ایک اہم میچ میں لیگ کی دو مشہور ٹیموں کے مابین میچ میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں مانچسٹر سٹی نے کامیابی حاصل کر کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی راہوں کو مزید صاف کر لیا ہے۔

اتحاد اسٹیٹدیم میں 56 ہزار تماشائی شاید اس وجہ سے میدان میں آئے تھے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی بدقسمتی تھی کہ وہ میچ سے قبل اپنے بہترین کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی تھی، ان میں کرسٹیانو رونالڈو، ایڈنسن کیوانی اور رافیل ویرن اور لوک شا شامل ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پریکٹس کے دوران زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوئے، جبکہ باقی کھلاڑیوں پر قرنطینہ کر تلوار لٹک رہی تھی۔

Advertisement

کیون ڈی بروئن اس میچ کے خاص کھلاڑی تھے۔ انہوں نے کلب کو میچ میں دو مرتبہ برتری دلائی۔

انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے واحد گول کرنے والے جیڈون سانچو کا جواب میچ کے پہلے ہاف کے ختم ہونے سے پہلے ہی دے دیا تھی۔

مانچسٹر سٹی نے وقفے کے بعد اپنی رفتار بدلتے ہوئے 68 ویں منٹ میں ریاض مہر کے گول سے اپنی برتری کو مستحکم کیا۔

میچ کے آخری لمحات جب اسکور 1-3 تھا تو اس وقت مہریز نے سٹی کی برتری پر آخری مہر لگا دی، یہ گول پہلے آف سائیڈ دیا گیا مگر وی اے آر کی بدولت سٹی کے کھاتے میں گیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی اس میچ میں 1-4 سے شکست نے کلب کے لئے فائنل فور میں جانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ یونائیٹڈ کو اپنے بقایا میچز میں کامیابی کے ساتھ اختتام کرنا ہو گا۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ 28 میچز میں 47 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر