Advertisement
Advertisement
Advertisement

عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہو رہی تھی ، پیر نور الحق قادری

Now Reading:

عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہو رہی تھی ، پیر نور الحق قادری

پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہو رہی تھی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے حقوق نسواں تنظیم دخترانِ پاکستان  کے وفد نے ملاقات کی جس میں نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو لکھا گیا خط پاکستان کے متعدد معاشرتی حلقوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرہ ہمارے خاندانی نظام  اور معاشرے کی طرح خواتین کو تحفظ اور عزت دینے سے قاصر ہے، عالمی یوم نسواں پرخواتین کو تعلیم  و روزگار کے مواقع، انسداد ہراسیت  اور وراثتی حقوق کو اجاگر کیا جائے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حقوق نسواں کا پر جوش حامی ہوں تاہم عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہو رہی تھی، بیوی کو خاوند اور بیٹیوں کو والدین کے خلاف بغاوت پر اکسایا جا رہا ہے۔

وفد دخترانِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مغربی ایجنڈا  کے تحت عالمی یوم نسواں کو کچھ سالوں سے عورت مارچ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ہمارا مذہب اور آئین پاکستان خواتین کو جائز حقوق  کی فراہمی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں لگنےوالے نعرے  پاکستان کے خاندانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر