Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کا پانی چڑھا واک مین میوزک پلیئر

Now Reading:

سونے کا پانی چڑھا واک مین میوزک پلیئر

سونی نے اپنے نئے سونے کا پانی چڑھے واک مین میوزک پلیئر کی رُونمائی کر دی۔ ہائی کوالٹی آڈیو والے اس میوزک پلیئر کی قیمت 3 ہزار 200 ڈالرز ہوگی۔

سونی کے مطابق سونے کا پانی چڑھا، آکسیجن فری تانبے کے چیسز والے NW-WM1ZM2کو ایسا ڈیزائن کرنے کی وجہ اس کی ساؤنڈ کوالٹی کو برقی شور کم کرتے ہوئے بہتر بنانا ہے۔

اس واک مین کا ایک سستا ورژن بھی ہے جس کی قیمت 1600 ڈالرز ہے اور وہ الومینیم الوائے فریم میں آئے گا، وہ بھی برقی شور کو کم کرتا ہے۔

سونی کے مطابق اس ڈیوائس کے دونوں ورژن آئندہ ماہ سے دستیاب ہوں گے۔

دھاتوں کے یہ مہنگے خول وائی فائی کمپیٹیبلیٹی کے ساتھ آئیں اور ایم پی 3 فائلیں اور فلیک اور ایپل لوس لیس فائلیں ان میں چل سکیں گی۔

Advertisement

مہنگے اسمارٹ فونز کے برعکس ان ڈیوائسز میں 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون جیک کی ایک پورٹ بھی ہوگی۔

ان ڈیوائسز میں پانچ انچ کی ٹچ اسکرین اور 256 جی بی کا اسٹوریج بھی ہوگا۔

ان ڈیوائسز کے اندر سونی نے آواز کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ معیاری بریڈڈ کیبلز کا استعمال کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس بغیر رکے 30 گھنٹوں تک بچ سکتی ہے اگر اس میں ہائی ریزولوشن کی آڈیو چلائی جائے یا آُپ کم  کوالٹی کی آڈیو مزید تین گھنٹے چلا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر