کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
پیر کے روز کووڈ-19 سے دنیا بھر میں آفیشل اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاورز کر گئی۔
یہ اس بات کو واضح کرتی ہے کہ عالمی وباء تیسرے سال میں داخل ہوچکی ہے اور تمام ہونے سے کوسوں دور ہے۔
جان ہوپکنس یونیورسٹی میں ریکارڈ کیا جانے والا یہ سنگِ میل اس عالمی وباء کے بے رحم ہونے کی یاد دہانی کراتا ہے۔
بحر الکاہل کے نواح میں موجود جزائر جو علیحدگی کی وجہ سے اس وباء سے دو سالوں تک محفوظ رہے، اب اس سے لڑ رہے ہیں اور اموات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہانگ کانگ، جہاں اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ہانگ کانگ نے مین لیند چین کی ’زیرو-کووڈ‘ اسٹریٹیجی اپناتے ہوئے اس مہینے 75 لاکھ کی آبادی کا تین بار ٹیسٹ کرایا ہے۔
پولینڈ، ہنگری، رومانیا اور دیگر مشرقی یورپی ممالکمیں اموات کی شروع بلند رہی، جس کے باوجود اس خطے میں 15 لاکھ مہاجرین جنگ زدہ یوکرین سے ہجرت کر کے آئے ہیں۔ جہاں ویکسینیشن کی کوورج بدتر اورانفیکشن کیسز اور اموات کی شرح بلند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
