Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلیے متحرک

Now Reading:

ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلیے متحرک
ترین گروپ

ترین گروپ

جہانگیر ترین اور علیم خان کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز جہانگرین ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان اپنے ساتھیوں سمیت جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اس دوران علاج کے لیے لندن میں موجود جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

جہانگیر ترین کے گھر پہنچنے والوں میں صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدالحئی دستی، لالہ طاہر رندھاوا، آصف نکئی اور خرم لغاری بھی علیم خان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علیم خان کا صوبائی وزراء اور ارکان سمیت ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار قبول نہیں اور اس سے کم  پر بات نہیں ہوگی۔

Advertisement

ترین گروپ کے ارکان نے کہا کہ عثمان بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج  تباہ کردیا، اب ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے اور اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔

دوسری جانب گروپ کے اراکین نے اہم فیصلوں کا اختیار قیادت کو سونپ دیا ہے جب کہ جہانگیرترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اسمبلی سے بھی رابطے کریں گے جب کہ ارکان کی تعداد 50 سے زائد ہونے پر پاور شو کیا جائے گا۔

ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے  گروپ کے معاملات دیکھنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی میں  اجمل چیمہ ، نعمان لنگڑیال ، سعید اکبر نوانی ، عبدالحئی دستی اور فیصل جبوانہ شامل ہیں۔  کمیٹی گروپ کے تمام سیاسی معاملات دیکھے گی اور جہانگیر ترین کو رپورٹ دے گی تاہم  حتمی فیصلہ جہانگیر ترین خود کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر