Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں پروٹوکول سسٹم ختم کردیا گیا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

Now Reading:

بلوچستان میں پروٹوکول سسٹم ختم کردیا گیا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان
فرح عظیم شاہ

ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پروٹوکول سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ آج عوام کےسامنے قدوس بزنجو کی تین ماہ  کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے جارہی ہوں۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کیلئے شہری نادر ہ سے رجوع کریں، ہیلتھ کارڈ میں بلوچستان کے ہر خاندان کے ہر فرد کیلئے 60 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجرء80 فیصد مکمل ہوچکا ہے، ہیلتھ کارڈ کے زریع شہری پاکستان بھر کے ہسپتالوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ زراعت میں بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے، بلوچستان حکومت نے 578 ٹریکٹر 50 فیصد سبسڈی میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ٹیو ب ویلوں کو شمسی توانائی  پر منتقل کیا جائے گا، کرپشن کی روک تھام کیلئے ای ٹریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہاہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ  اپوزیشن کو بھی ترقیاتی فنڈز دیئے جارہےہیں،  نشینل ایکشن پلان کے تحت اہم اجلاس ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ناراض بلوچوں کو مذاکرات کے زریعے قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ناراض بلوچ رہنماوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ، بندوق اور طاقت کے زور پر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
وزیراعظم کا سرکاری دورۂ ملائیشیا، دوطرفہ تعاون کے نئے باب کھلنے کی توقع
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر