Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو عالمی چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

پاکستان کو عالمی چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
سردار عبد القیوم نیازی

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی چیلنجز درپیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو عالمی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ، وہ اپنی مدت پوری کریں گے، اپوزیشن کی ہر کوشش ناکام ہو گی ، عمران خان 2023 میں پھر اقتدار میں آئیں گے، عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی ایجنڈا نہیں ،عمران خان کا ایجنڈا میرا ایجنڈا ہے، غریب کو اپنے قدموں پراٹھانا ،ملکی مفادات پر سودے بازی نہ کرنا،کرپٹ مافیا کا احتساب اور تحریک آزادی کو اجاگر کرنا ترجیحات ہیں۔

سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد پر پورا اتروں گا، اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے اور کڑے احتساب سے بچنے کے لئے لئے سیاسی ڈرامہ بازیاں کر رہی ہے مگر یہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی صورت میں قائد اعظم اور بھٹو کے بعد پاکستان کو تیسرا بڑا لیڈر ملا ہے جو ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بچا رہا ہے، عمران خان سسٹم کو ٹھیک کر رہا ہے وہ ریاست مدینہ قائم کر کے رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر