
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گلگت میں مذید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان نے صوبہ میں کورونا کی صورتحال پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11592 ہے۔
ادارے کا کہنا تھا کہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا سے آج 12 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 307 سیاحوں، محکمہ تعلیم 1142 سمیت مجموعی طور پر 11235 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وباء سے اب تک 191 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 4.93 فیصد، صحتیابی کی شرح 96.92 جبکہ اموات کی شرح 1.65 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News