Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت مذہبی امور نے حجاج کے پیسوں سے متعلق تفصیلات فراہم کردیں

Now Reading:

وزارت مذہبی امور نے حجاج کے پیسوں سے متعلق تفصیلات فراہم کردیں
حجاج

وزارت مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ حجاج کرام کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں حجاج کے پیسوں پر سود کی تفصیلات پیش کردیں۔

جواب میں بتایا گیا کہ حجاج کی رقم پر 2018 میں 21 کروڑ روپے اور گزشتہ  5 سال کے دوران حجاج کی رقم پر 1 ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔

وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ سود سے حاصل کردہ رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواؤں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق گزشتہ برس 3 لاکھ  74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں جمع کروائیں۔

ان پونے چار لاکھ حج درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اکٹھی ہوئی۔

Advertisement

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج قرعہ اندازی کے بعد ناکام درخواست گزاروں کو رقم واپس کردی جاتی ہے۔

یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وہ باآسانی مناسک حج ادا کرسکیں۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ سال حج کے موسم میں گلگت بلتستان سمیت ملک کے دوردراز علاقوں میں بھی حاجی کیمپ قائم کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت گزشتہ برس حج کرنےوالے حجاج کو پچیس ہزار سے اڑسٹھ ہزار روپے واپس کئے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد حجاج کو گزشتہ سال حرم کے قریب مرکزیہ کی حدود میں رہائش فراہم کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر