Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہیل خان کوڈ آف کنڈکٹ کے ریڈار پر آ گئے، جرمانہ عائد

Now Reading:

سہیل خان کوڈ آف کنڈکٹ کے ریڈار پر آ گئے، جرمانہ عائد

پاکستان کپ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کے ریڈار نے فاسٹ بالر سہیل خان کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ پی سی بی نے جرمانہ عائد کر دیا۔

میڈیا کی خبروں کے مطاق پاکستان کے کپ کے دوران خیبر پختونخوا کے دوسرے اوور میں سہیل خان کی ایل بی ڈبلیو کی اپیل امپائر نے مسترد کر دی۔

امپائر کے اس فیصلے پر فاسٹ بالر سہیل خان نے نامناسب رویئے کا اظہار کیا، جس پر پی سی بی کا کوڈ آف کنڈکٹ قانون حرکت میں آ گیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کپ میں سندھ اور کے پی کے کے مابین ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری میچ میں فاسٹ بالر سہیل خان نے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے، سہیل خان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

پی سی بی کے مقرر کردہ میچ ریفری ندیم ارشد نے سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، فاسٹ بالر پر آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور ناصر حسین نے چارجز لگائے۔

Advertisement

  دوسری جانب مقررہ وقت سے ایک اوور کم کروانے پر ناردرن کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کی خلاف ورزی کرنے پر پلیئنگ الیون میں شامل ناردرن کے کھلاڑیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ کپتان حیدر علی نےغلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری محمد انیس کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے۔

میچ میں ثاقب خان اور عمران جاوید آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ناردرن اور سدرن پنجاب کے مابین میچ ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر