
امریکی سینیٹر الزیبتھ وارین کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ایک بل پیش کرنے جارہی ہیں، جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ روس عالمی اقتصادی پابندیوں سے بچنے کے لیے کرپٹو کرنسی کو استعمال نہیں کرسکے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں ان کا دعوی تھا کہ اس بل کی منظوری سے روسی صدرپیوٹن اور ان کے ساتھی کرپٹو کرنسی کو ہماری جانب سے عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔
اس بل کے مسودے کے مطابق امریکا کے اندر کام کرنے والے کرپٹو کرنسی ایکسچنجز کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ روسی کرپٹو ایڈریسز پر ہونے والی کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن سے حکومت کو لازماً آگاہ کریں۔
I'll be speaking soon with @Mitchellreports on @MSNBC about my new bill to ensure crypto isn't used by Putin and his cronies to undermine our economic sanctions. Hope you'll tune in! https://t.co/H8iTnA5Ulw
Advertisement— Elizabeth Warren (@SenWarren) March 8, 2022
دوسری جانب آج امریکی صدرجوبائیڈن نے بھی کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کے حوالے سے پیش کیے گئے ایک ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردیے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیموکریٹک سینیٹرالزیبتھ وارین اور دیگر تین سینیٹرزنے گزشتہ ہفتے روسی کرپٹو ایڈریسزپر پابندی کے نفاذ میں ناکامی پر محکمہ خزانہ سے جواب طلب کیا تھا۔
تاہم دودن قبل ہی دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے روسی شہریوں اور کاروباری اداروں کے 25 سے زائد کرپٹو والٹ بلاک کردیے تھے۔
جب کہ سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا نے بھی اپنی حدود میں روسی شہریوں کی اپنے ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی کوروک دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News