Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوجرانوالہ: تیز رفتار بس کار سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

Now Reading:

گوجرانوالہ: تیز رفتار بس کار سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں تیز رفتار بس کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ کامونکی کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس کار سے ٹکرا گئی جس کے باعث 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو تحصیل ہسپتال کامونکی منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد مزنگ لاہور کے رہائشی تھے، کار ڈرائیور یوٹرن لے رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر مار دی۔

واضح رہے کہ دنیا  بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Advertisement

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

 پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک،  مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر