Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرین تنازعہ، حکام کا 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

Now Reading:

روس یوکرین تنازعہ، حکام کا 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

روس اور یوکرین کےدرمیان جاری جنگ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ حکام نے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوف بڑھ رہا ہے روسی افواج دارالحکومت کے قریب ہیں اور یوکرینی دارالحکومت کو گھیر لیا جائے گا۔

اس تناظر میں یوکرین اور روس نے شہریوں کے پانچ مقامات سے انخلا کے لیے 12 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔کیف کے اردگرد کے کچھ علاقے اور روس کی سرحد کے قریب واقع شہر سمی سے لوگ نکلیں گے۔ماریوپول سے بھی لوگوں کا انخلا ہوگا جسے ریڈ کراس نے قیامت خیز‘ قرار دیا ہے جہاں گزشتہ نو روز سے بنیادی ضروریاتِ زندگی میسر بھی نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق مشرقی یوکرین کے قصبے سیورودنیٹسک میں روسی فوج کی گولہ باری سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ جنگ کے بعد پہلی مرتبہ براہ راست بات چیت کریں گے۔ یہ مذاکرات جمعرات کو جنوبی ترکی میں ہوں گے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے عوام کو فی الوقت ریلیف حاصل ہوسکے گا تاہم، عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں اور اس تنازعہ کا کوئی مستقل حل پیش کریں۔ دوسری صورت میں یوکرین میں بھی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر