Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں، خواجہ آصف

Now Reading:

سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں، خواجہ آصف
خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی دشمنوں کو ذاتی دشمنوں میں تبدیل نہ کریںَ

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس تکلیف دہ صورتحال کوکہاں تک لےکرجائےگی کیونکہ جن کےپروڈکشن آرڈرزجاری کیےگئےوہ ابھی تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بصارت ہے نہ سماعت، حکومت اس تکلیف دہ صورتحال کو کہاں تک لے کر جائے گی؟

انہوں ن ےکہا کہ کل لندن میں مظاہرہ ہوا،ہم بھی ایسےکرسکتےہیں پرنہیں کرینگے لیکن حکومتی رویےسےلگتاہےیہ تعاون نہیں چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستانی عوام کو نہیں بنا سکتے، مخالفین کے گھروں کا تقدس پامال کرنے کی روایت لائی گئی ہے، گھروں کا تقدس پامال نہ کیا جائے، ایسے رویوں سے تشدد کی لہر شروع ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اِن دنوں لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں اور گزشتہ روز لندن میں نواز شریف کے بیٹے کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے گھر میں گھنسے کی کوشش کی تھی۔

Advertisement

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد کے گھروں پر حملہ ہوسکتاہے تو سب کے گھروں پر ہوسکتاہے، ہم دشمنی بڑھانا نہیں چاہتے  تاہم اب ہم الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنے والی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

لیگی رہنما نے الیکشن کمیشن تقرریوں سمیت کسی بھی قانونی ترمیم کے لیے حکومت سے رابطہ قائم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں حکومت سے رابطے برقرار نہیں رکھے جاسکتے، جو کانٹے بکھیر رہے ہیں، ان کو یہی چنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے گھر کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی تو ہم ویسا ہی جواب دیں گے ، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عندیہ دیا تھا کہ پہلے وزیراعظم تبدیل ہوگا، پھر ترمیم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر