Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا ایک بار پھر انسان کو چاند پر لے جانے کے لئے تیار

Now Reading:

ناسا ایک بار پھر انسان کو چاند پر لے جانے کے لئے تیار

لگ بھگ پانچ عشروں بعد کانگریس اور متعلقہ اداروں نے امریکا کے ایک شاندار قمری منصوبے کے لیے رقم کی منظوری دیدی ہے۔ اس کی بدولت انسان کو دوبارہ چاند پر بھیجا جائے گا۔

اس ضمن میں آرتیمس اول نامی مشن اس سال کے وسط تک چاند پر اتارا جارہا ہے جو وہاں انسان کے لیے موزوں کیفیات کا احوال اور ڈیٹا جمع کرے گا۔ اس کے علاوہ منصوبے میں آگے چل کر انسان بردار سواری چاند پر بھیجی جائے گی۔ یہ رقم ایک عرصے سے تعطل کی شکار رہی جس کی منظوری اب امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے دی ہے۔ 2021 میں ناسا نے 23 ارب ڈالر سے کچھ زائد کی رقم کا تقاضہ کیا تھا۔ لیکن کانگریس نے اب بھی مکمل رقم منظور نہیں کی ہے۔

منصوبے میں سب سے اہم آرتیمس پروگرام ہے جس میں چاند پر اترنے والی خلائی گاڑی بنائی جائے گی۔ صرف اس لینڈر کے لئے ساڑھے تین ارب ڈالر مانگے گئے تھے۔ اس میں پہلی خاتون اور پہلا غیرسفید فام چاند نورد بے آب و گیاہ بدر پر اتارا جائے گا۔

ناسا دو کمرشل کمپنیوں کو اس کا ٹھیکہ دے گا جو ایک خاص مدت میں چاند تک جانے والی مؤثر سواری تیار کریں گے۔ ان کمپنیوں میں سے ایک ایلون مسک کی اسپیس ایکس بھی شامل ہے۔ ناسا کا دوسرا پروگرام خلائی اسٹیشن یا اس کا نیا ماڈیول ہے جو ایک عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔ یہ نچلے ارضی مدار یا ایل ای او میں تعمیر کیا جائے گا۔ دوسری جانب ناسا اپنی فنڈنگ سے پرائیوٹ کمپنیوں کو بھی مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ خلا کی بے وزنی میں اب بھی انسانی تجربات کی ایک طویل فہرست ہے جن پر کام نہیں کیا اور اگلے کئی عشروں تک ناسا کو ایک خلائی پلیٹ فارم کی ضرورت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر