Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی عقل ماری جا چکی انہیں اپنا انجام نظر آ رہا ہے، شہباز شریف

Now Reading:

عمران خان کی عقل ماری جا چکی انہیں اپنا انجام نظر آ رہا ہے، شہباز شریف
مہنگائی مکاﺅ مارچ

قائد حزب اختلاف شہنباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جن الفاظوں کا استعمال کر رہے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ ان کی عقل ماری جاچکی ہے اور انہیں اپنا انجام نظر آرہا ہے۔

ایف آئی اے عدالت کے باہر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا غریب غریب تر ہو گیا، بیروزگاروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو اتنا اجیرن نہیں کیا جتنا اس دور نے کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ 22 کروڑ عوام کی خواہش اور فیصلہ ہے کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد لایا جائے اور متحدہ اپوزیشن نے عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھ کر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے اور اب وہ اتنا خوفزدہ ہو چکا ہے کہ اسے ماسوائے بازاری زبان اور دھمکیوں کے کچھ نہیں آ رہا ہے اور اس طرح کی زبان بازاری لوگ استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس طرح کے الفاظ استعمال کر رے ہیں وہ ہم زبان پر بھی نہیں لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر محتاط بیانات دے کر بیرونی ممالک میں ہماری رہتی ساکھ تباہ کر رہے ہیں اور پاکستان کے وسیع تر مفاد کو قربان کرکے سیاست کرنا، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

صحافی کے سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہیں چھوڑوں گا، نہیں چھوڑوں گا، چور اور ڈاکو، ایک ایسا شخص بیانات دے رہا جسکی عقل ماری جا چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر