
ڈولفن کو انسان تو انسان، اس کے وفادار دوست سے بھی محبت ہے۔
سمندری مخلوق ڈولفن کو اس کی محبت پسندفطرت کے باعث انسان کا دوست کہا جاتاہے لیکن اس تصویر سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ صرف انسان ہی سے نہیں بلکہ اس کے وفادار دوست کتے سے بھی محبت کرتی ہے۔
اس تصویر میں با آسانی دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک دیوہیکل ڈولفن نے بوٹ میں اپنے مالک کے ساتھ سمندر کی سیر کر نے آنے والے کتے کو اچانک پانی سے نکل کر چہرے پر بوسہ دیا اور واپس چلی گئی۔
یہ سب اتنا اچانک ہو اکہ سب حیران رہ گئے جبکہ ڈولفن نے کتے سے اس محبت کے اظہار کے بعد خوشی سے سمندر میں چھلانگیں لگا نی شروع کر دیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس کتے نے ڈولفن پر بیٹھ کر سمندر کی سیر بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News