Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی فوج نے جازان ایئرپورٹ پر حملہ آور حوثی ڈرون مار گرایا

Now Reading:

سعودی فوج نے جازان ایئرپورٹ پر حملہ آور حوثی ڈرون مار گرایا

سعودی دفاعی افواج نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کے ایئرپورٹ پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حوثی ڈرون کو فضا میں تباہ کیے جانے کے باعث اس کے ٹکڑے شہری علاقوں میں گرے مگر اُن سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون یمن کی حدیدہ گورنری سے جازان کے ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ سعودی حکام اس سے قبل بھی علاقے میں ایک عوامی بندر گاہ سے سعودی سرزمین پر حملوں کے بارے میں متنبہ کر چکے ہیں۔

اس ڈرون حملے سے کچھ ہی دیر قبل دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی شو کے نام سے جاری دفاعی نمائش کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Advertisement

اس نمائش میں سعودی حکومت نے چین، جنوبی کوریا اور مقامی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ 1.8 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء منصوبے کے تحت اگلی دہائی کے آغاز سے قبل سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کا نصف سعودی عرب کی مقامی صنعت میں لگایا جائے گا۔

اس سے قبل ماہ جنوری کے دوران حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہوئے خام تیل کی تنصیبات اور ابوظہبی ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں تین غیر ملکی ملازمین ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر