
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی۔
وزیر خارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو پاکستانی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا جبکہ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد، بھرپور میزبانی اور پرتپاک خیرمقدم پر ترک صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کے خلاف آپ کی آواز نے نہتے کشمیریوں کو بے پناہ حوصلہ دیا۔
اس موقع پر ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے بھی ملاقات ہوئی۔
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد اور بھرپور میزبانی پر اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جبرو استبداد کے خلاف آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک حکومت کے شکرگزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News