Advertisement
Advertisement
Advertisement

کارتک آریان کو شادی کے لئے 20 کروڑ کی پیشکش کس نے دی؟

Now Reading:

کارتک آریان کو شادی کے لئے 20 کروڑ کی پیشکش کس نے دی؟

بھارتی اداکار کارتک آریان کو ان کی ایک مداح نے شادی کے لئے 20 کروڑ روپے کی پیشکش دے ڈالی۔
بھارتی میڈیا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی خاتون مداح نے ان سے شادی کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کی ہے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکا فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ سناتی نظر آرہی ہیں۔
عنایت ورما نے کہا ‘میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا’۔ یہ سن پر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں، کارتک کی اس ہی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آریان کو شادی کی آفر کی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)


کارتک کی دیوانی مداح نے لکھا ‘اچھا مجھ سے شادی کرلو، 20 کروڑ روپے دوں گی’ جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ ‘کب’ اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔
اس دلچسپ پیشکش اور اداکار کا دلچسپ جواب پڑھ کر دیگر کئی مداحوں نے بھی کمنٹ سیکشن میں طنز ومزاح سے بھرپور تبصرے کئے۔

Advertisement
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل کارتک کی دو مداحوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ دو لڑکیاں اداکار سے ملنے کے لئے ان کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انہیں پکار رہی تھیں۔
بعد ازاں کارتک اپنے گھر سے باہر آئے اور دونوں خاتون مداحوں سے ملاقات کی اور پھر تصویریں بھی بنوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر