Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا جوابی اقدام، غیر ملکی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عائد

Now Reading:

روس کا جوابی اقدام، غیر ملکی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عائد

امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے مخلتف اقتصادی پابندیوں کے بعد روس نے بھی غیر ملکی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکومت نے  200 سے زائد مصنوعات کی برآمدات کو 2022 کے آخر تک عارضی طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

روس حکومت نے بعض مصنوعات کی برآمد ممنوع قرار دے دی ہے۔

روس حکومت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق 200 سے زائد مصنوعات کی برآمدات کو 2022 کے آخر تک عارضی طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ مصنوعات میں ٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکیشن، طب، آٹو موبیل ، زراعت اور الیکٹرانک کا سامان شامل ہے۔

Advertisement

جن مصنوعات کی برآمد ممنوع قرار دی گئی ہے ان میں ریلوے رسل و رسائل کا سامان، کنٹینرز، ٹربائنیں اور دھات اور پتھر کے کام سے متعلقہ مشینیں بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مانیٹروں، پروجیکٹروں، کونسولوں اور پینلوں کی برآمدات بھی روک دی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق مذکورہ مصنوعات کی برآمدات پر پابندی یوریشیاء اقتصادی یونین ممالک خارج دیگر سب ممالک کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ روس کے ساتھ غیر دوستانہ ممالک کے لئے ٹِمبر کی برآمد بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 8 مارچ کو بعض مصنوعات اور خام مادوں کی برآمدات بند کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر