Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کوریا: حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار یون سک کامیاب

Now Reading:

جنوبی کوریا: حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار یون سک کامیاب

جنوبی کوریا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور صدارتی امیدوار یون سک یول نے حکمران جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر صدر منتخب ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر یون سک یول نے حکمراں جماعت ڈیموکریٹک کو شکست دے کر صدارتی منصب حاصل کر لیا۔

جنوبی کوریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار یون نے 48.56 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈیموکریٹک کے حریف امیدوار لی جے میونگ نے 47.83 فیصد ووٹ حاصل کئے، تیسرے نمبر پر پروگریسو جسٹس پارٹی کے سم سانگ جونگ تھے جو صرف 2.37 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد کنزر ویٹو پارٹی کے لیڈر نے قومی اسمبلی کی عمارت میں جشن منایا اور کہا کہ یہ بہترین عوام کی جیت ہے۔

نو منتخب صدر یون سک کا اپنے حریفوں لی اور سم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب ہمیں ملک کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یون سک یول جنوبی کوریا میں قدامت پسند اور شمالی کوریا کے خلاف سخت گیر پالیسیوں کے حامی مانے جاتے ہیں، انہوں نے الیکشن کے دوران ملک میں کورونا بحران، ملازمت اور سیاسی امور کو مہم کا حصہ بنایا۔

نومنتخب صدر نے خارجہ امور کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر