
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
دوہا: پاکستانی کھلاڑی محمد احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
قطر میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد احسن رمضان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے اپنے ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو شکست دی ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد کو ایران کے عامر کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
احسن رمضان نے دفاعی چیمپیئن محمد آصف کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی جبکہ عامر نے سجاد کو چار کے مقابلے میں پانچ فریمز سے ہرایا۔
ورلڈ چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے احسن اور ایران کے عامر کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جن میں سے دو کھلاڑی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News