Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثنا جاوید نے الزامات کی بوچھاڑ کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

Now Reading:

ثنا جاوید نے الزامات کی بوچھاڑ کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے نامور شخصیات اور میک اپ آرٹسٹوں کی جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ثنا جاوید نے ان الزامات کو لیگل نوٹس کے ساتھ حل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مداحوں کو اس کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

Advertisement

اپنی پوسٹ میں اداکارہ ثنا جاوید نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تقریر اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹی وی کی صف اول کی خوبرو اداکارہ نے مزید لکھا کہ لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے میرے خلاف ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ایک مہم شروع کی گئی، جس سے ناصرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے

ثنا جاوید کے معاملے کا پسِ منظر

Advertisement

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا صارفین خوبرو اور اداکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر شوبز میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

نامور اداکارہ نے مجھے”دو ٹکے کی ماڈل”کہا،منال سلیم کا انکشاف

پاکستان کی نامور ماڈل منال سلیم نے گزشتہ روز ثنا جاوید کا نام لئے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل منال سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹ کے دوران ایک معروف اداکارہ نے انہیں “دو ٹکے کی ماڈل” قرار دیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سلیبرٹی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گی۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے ایک پیغام میں منال سلیم نے کہا کہ وہ تمام کلائنٹس سے گزارش کریں گی کہ آج کے بعد انہیں کسی اداکارہ یا سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کرنے کیلئے کبھی نہ کہیں کیونکہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں “دو ٹکے کی ماڈل” سمجھتی ہیں۔

منال سلیم نے بتایاکہ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں، مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔

ماڈل گرل منال نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کا ذمہ دار ثناء جاوید کو قرار دیا۔

معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا رویہ اپنانے والی ثنا جاوید ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب منال نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت میں کھڑے ہونے والے آرٹسٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اداکارہ کا نام پوچھ رہے ہیں وہ سب صحیح اندازے لگارہے ہیں۔

ثنا جاوید معافی مانگیں

سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی جانب سے ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے بارے میں لوگ باتیں کررہے ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ انڈسٹری اورعوام دونوں کو ثنا جاوید پر پابندی لگانی چاہئے اور ثنا جاوید کو ان تمام لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کے ساتھ انہوں نے برا سلوک کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر