جسم میں خون کی کمی انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اور ہم اس بارے میں جانتے بھی ہیں لیکن آج ہم آپ کو جسم میں خون کی زیادتی کے بارے میں بتائیں گے۔
ویسے تو جسم میں اضافی خون کی موجودگی بھی خطرناک ہے لیکن آج کے جدید دور میں اس بیماری کی تشخیص اور علاج بھی انتہائی آسان ہیں-
ڈاکٹر فاطمہ خانم کے مطابق آپ کے سرخ خون کے خلیوں کی مقدار اگر روٹین سے ہٹ کر زیادہ ہے جس طرح مردوں میں ہیموگلوبن (خون کی مقدار) 14 سے 15 ہونی چاہیئے اور یہ ہی مقدار خواتین میں 13 سے 14 کے درمیان ہونی چاہیئے۔
فاطمہ خانم نے بتایا کہ اگر جسم میں خون کی مقدار اس سے زیادہ ہوگی تو اس کا مطلب آپ کا خون گاڑھا ہو رہا ہے اور مردوں میں خون گاڑھے ہونے کی وجہ سگریت نوشی یا پھر انہیں پیپھڑوں کی کوئی بیماری ہے جسے دمہ وغیرہ۔
ڈاکٹر فاطمہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو سانس لینے میں مسئلہ ہو رہا ہے یا روٹین سے ہٹ کر زیادہ گرمی لگ رہی ہے یا پھر ایسا کوئی بھی مسئلہ نہیں اور پھر بھی آپ کے جسم میں خون کی مقدار زیادہ آئی ہے تو ایسے میں آپ کی بون میرو ایکٹیو ہو گئی ہے اور وہاں سے آپ کی خون کی مقدار بڑھ رہی ہے ایسے میں آپ کو فوراً علاج کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے، اگر آپ کا خوں گاڑھا ہو کر جمنا شروع ہو جائے گا تو وہ ( ہارٹ اٹیک، فالج ) یا پھر دیگر بیماریوں کی شکل اختیار کرسکتا ہے لہذا جلد از جلد اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور خون کا ایک ٹیست کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
