Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستان کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

ہندوستان کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ شاہ محمود قریشی کا اہم اعلان

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، اسے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور ہندوستان کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کے ٹھوس ثبوت ایک ڈوزیر کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے رکھے اور بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی حرکت تشویشناک ہے جس سے سعودی ایئرلائن کا جہاز، قطر اور پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں نشانہ بن سکتی تھیں اور معصوم لوگ نشانہ بن سکتے تھے، بین الاقوامی برادری کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دفاع ہم نے کل بھی کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے، ہم جارحیت کے قائل نہیں ہیں  سمندری و فضائی حدود کی خلاف ورزیاں سب کے سامنے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ  پی 5 ممالک کے نمائندگان کو وزارت خارجہ میں مدعو کر کے، انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے اور ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر وضاحت طلب کی ہے اور ہندوستان کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آج ہندتوا اور اکھنڈ بھارت کی سوچ کی حامل حکومت برسراقتدارہے اور صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کے 21 ممبران نے اسپیکر لوک سبھا کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارت سرکار سے ہندوستان میں اقلیتوں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وضاحت طلب کی ہے۔

ان کا کہنا تھ کہ ہم جارحیت کے حامی نہیں، ہم ہندوستان سمیت اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر