
پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور معروف اداکار نعمان اعجاز ے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ صبا قمر اور نعمان اعجاز کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ ایک تقریب میں ایک ساتھ رقص کر رہے ہیں۔
صبا قمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صبا ساتھی اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے نئے پروجیکٹ’مسٹر اینڈ مسز شیمیم’ کا بھی ذکر کیا ہے۔
صبا قمر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ سیٹ پر یہ اداس دن نہیں تھا اور ساتھ اپنی نئی سیریز ‘مسٹر اینڈ مسز شیمیم’ کا حوالہ بھی دیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر لہنگا پہنے ڈھول کی تھاپ پر ایک بارات کے سین کی عکس بندی کر رہی ہیں اور اداکار نعمان اعجاز سائیڈ پر کھڑے تالیاں بجا رہے ہیں۔
بعد ازاں نعمان بھی میدان میں آکر صبا قمر کے ساتھ ٹھمکے لگانے شروع کردیتے ہیں۔
سیٹ پر دیگر لوگوں نے بھی اس منظر کو انجوائے کیا اور اپنے اپنے موبائل میں ویڈیو بنائی۔
یہ ویڈیو بے مقبول ہو رہی ہے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News