 
                                                                              آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز مارنس لبوشین دال روٹی کے دیوانے ہوگئے۔
پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں خوب لطف اندوز ہورہی ہے اور کھلاڑی پاکستانی کھانوں کے دیوانے ہوگئے ہیں۔
پنڈی میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی مختلف سرگرمیوں سمیت باربی کیو پارٹیز کو خوب انجوائے کرتے رہے ۔چند کھلاڑیوں کی جانب سے اس کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔
کراچی ٹیسٹ سے ایک روز قبل مارنس لبوشین نے دال روٹی کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا ’ دوپہر کے کھانے میں بھی دال روٹی کھائیں گے، یہ بہت لذیذ ہے‘۔
AdvertisementDaal and roti for lunch too. Delicious pic.twitter.com/w5KgimFo1N
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 11, 2022
خیال رہے آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی ہے۔
پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد اب کل سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاری مکمل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 