Advertisement
Advertisement
Advertisement

”ثنا نے کبھی بدتمیزی نہیں کی” شوبز اداکار ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے

Now Reading:

”ثنا نے کبھی بدتمیزی نہیں کی” شوبز اداکار ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے

شوبز سے وابستہ چند افراد کی تنقید کے بعد ثنا جاوید کے ساتھی اداکار ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس اور ماڈلز کی جانب سے تنقید کے بعد اب اداکارہ ثنا جاوید کی حمایت کرنے والی شخصیات بھی سامنے آگئیں۔

ثنا جاوید کے خلاف چند دن سے ماڈلز، میک اپ آٹسٹس، اسٹائلسٹس اور اداکاراؤں نے نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے اور اداکارہ نے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اب ثنا کے حمایتی بھی ان کے حق میں بول پڑے ہیں۔

شوبز شخصیات اور صحافیوں نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اداکارہ کو بدتمیز نہیں پایا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Nadeem Baig (@nadeembaigg)

ہدایت کار اور فلم ساز ندیم بیگ نے انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ’پیارے افضل‘ سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے کبھی بھی انہیں ایسی بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں پایا بلکہ انہیں ہمیشہ بااخلاق اداکارہ کے طور پر پایا۔

ندیم بیگ نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی ثنا جاوید کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

Advertisement

ان کی طرح اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور اداکارہ کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کیا۔

Advertisement

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا اور اداکارہ ان کے ساتھ شو میں گزشتہ دو سال سے بھی کام کر رہی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی انہیں غیر پیشہ ورانہ نہیں پایا۔

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ نہ صرف انہوں نے بلکہ ان کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی ثنا جاوید کو بہترین شخصیت کے طور پر جانا، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ان کی طرح اداکارہ سعدیہ فیصل نے بھی ثنا جاوید کے ہمراہ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں باہمت رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

سعدیہ فیصل نے لکھاکہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ بہت کام کیا اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by S A D I A F A I S A L (@sadiafaisalofficial)

Advertisement

شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات جن میں وقاص رضوی اور راسخ اسماعیل خان سمیت دیگر افراد شامل ہیں، انہوں نے بھی ثنا خان کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

صحافی و شوبز میزبان آمنا عیسانی نے بھی اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے ثنا خان کی شخصیت کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ اداکارہ کا رویہ بہترین اور اخلاقی تھا۔

ساتھ ہی صحافی نے واضح کیا کہ وہ دیگر شخصیات کے ساتھ ہونے والے معاملات سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتیں۔

Advertisement

—اسکرین شاٹ

ان کی طرح صحافی مہوش اعجاز نے بھی لکھا کہ ذاتی طور پر انہوں نے بھی ثنا جاوید کو شائستہ اور اخلاقی شخصیت کے طور پر جانا مگر ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ وہ دیگر افراد کے ساتھ ان کے رویے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتیں۔

Advertisement

انہوں نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ ایک ہی انڈسٹری کے لوگوں نے ایک دوسرے کے خلاف انسٹاگرام پر جنگ شروع کی۔

یاد رہے کہ ثنا جاوید کے خلاف ابتدائی طور پر منال سلیم، ماڈل فریحہ شیخ اور میک اپ آرٹسٹس اکرام گوہر اور ریان تھومس نے نامناسب رویے کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بد اخلاق اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا تھا۔

بعد ازاں میک اپ آرٹسٹ واجد خان، ماڈل ماہ نور شیخ، اداکارہ رابعہ کلثوم، فوٹوگرافر سونیا مشال اور اسٹائلسٹ آرندا طول النور نے بھی ثنا جاویود پر نامناسب رویے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں دوسروں کو کم اہم سمجھنے والی خاتون قرار دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ثنا جاوید پر پابندی لگانے کے لئے ٹرولنگ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر