Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج حکومت کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج حکومت کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج وفاقی حکومت کی جانب سے علاقے کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج کی پیش رفت کے حوالے سے اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج میں مختلف سیکٹرز کی ترقی کے 6 سو ارب روپے کے وفاقی و صوبائی منصوبے شامل ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے اپنے 18 منصوبوں کی ہر فورم پر منظوری دے دی ہے اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیۓ صوبائی حکومت نے پی ایم یو قائم کیا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے 161 منصوبوں سے 139 منصوبوں کی حتمی منظوری ہو چکی ہے، پیکج کے منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت تیز کرنے کے لیۓ وفاقی اور صوبائی محکموں میں مربوط روابط قائم کیۓ جائیں گے۔

Advertisement

چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کی اجلاس نے پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج وفاقی حکومت کی جانب سے علاقے کے عوام کے لئے تحفہ ہے، ترقیاتی پیکج جنوبی بلوچستان کی ترقی اور پسماندگی کی خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیکج کے منصوبوں کے لئے بروقت اجراء کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جنوبی بلوچستان کے باشعور عوام کی جانب سے پیکج سے آگاہی اور عوامی ستائیش خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں تیز رفتار ترقی کے لئے سمارٹ پلاننگ کی ضرورت ہے، ترقیاتی پیکج میں شامل بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے شمالی بلوچستان ترقیاتی پیکج دینے کی درخواست کی ہے، وزیراعظم نے شمالی بلوچستان ترقیاتی پیکج کے جلد اعلان کا وعدہ کیا ہے۔

 اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان ,چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے بھی شریک کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر