Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت مخالف حکمت عملی طے کرنے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

Now Reading:

حکومت مخالف حکمت عملی طے کرنے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب
وفاقی حکومت

حکومتی اتحادیوں کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں سے پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے کہ اجلاس پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ن لیگ کے سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نوازشریف اجلاس میں وڈیو لنک سے شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور ساتھ ہی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی جمع کرادی گئی ہے۔

ریکوزشن جمع کرانے کے بعد اسپیکر کے پاس اجلاس بلانے کے لئے 14 روز کا وقت ہوتا ہے جس میں عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

تاہم اسپیکر قومی  اسمبلی کی جانب سے اجلاس بلانے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ اسد قیصر کی وزراء اور حکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم بھی اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ عوام کو اعتماد میں لینے کے لئے جلسوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر