Advertisement
Advertisement
Advertisement

علیم خان سے وطن واپسی پر حکومتی، اپوزیشن اور ترین گروپ کے رابطے

Now Reading:

علیم خان سے وطن واپسی پر حکومتی، اپوزیشن اور ترین گروپ کے رابطے
علیم خان

پی ڈی ایم کو دھچکا؛ علیم خان کا بڑا سرپرائز

ترین گروپ کے رکن عبدالعلیم خان سے حکومتی، اپوزیشن اور ترین گروپ کے رابطے تیز ہونے لگے ہیں۔

علیم خان لندن سے وطن واپس آگئے ہیں اور آج لاہور میں وہ سیاسی اعتبار سے کافی مصروف دن گزاریں گے۔

علیم خان کی لندن سے واپسی پر حکومت سمیت اپوزیشن اور ترین گروپ نے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے جبکہ علیم خان اپنے گروپ کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے رابطے تیز کریں گے۔

علیم خان سیاسی صورتحال اور دورہ لندن پر دوستوں کو اعتماد میں لیں گے اور ساتھ ہی چند روز میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بڑا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ عبدالعلیم خان رواں ہفتے دورہ لندن پر گئے تھے جہاں وہ سیاسی طور پر سرگرم نظر آئے تھے۔

Advertisement

 دورہ لندن کے دوران علیم خان نے نواز شریف سمیت جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی اور انہیں موجودہ صورتحال اور اپنے تخفظات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے  پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے صوبائی وزراء اور ارکان سمیت ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد میں بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، ان میں جہانگیر ترین کا بہت بڑا کردار ہے۔

علیم خان نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے جہانگیر ترین کے ممون ہیں، جہانگیر ترین علیل ہیں میں نے خود کہا تھا کہ یہ ملاقات ان کے گھر پر رکھیں، یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انہیں بھولے نہیں کیوں کہ سیاست مشکل میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام  ہے جبکہ عمران خان سب کےلئے قابل احترام ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج پنجاب میں جو کچھ ہورہا ہے جس طرح کی حکمرانی ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اور ووٹ دینے والوں کو تشویش ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں علیم خان سمیت سینئر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں 3 صوبائی وزراء سمیت 19 ارکان بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر