Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نیا موڑ آ گیا، اہم گواہ غائب 

Now Reading:

ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نیا موڑ آ گیا، اہم گواہ غائب 
ڈاکٹر عاصم حسین

ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس؛ ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم

ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سےمتعلق کیس میں اہم گواہ غائب ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

گواہ کے غائب ہونے پر دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہر صورت گواہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وضاحت کے لیے ڈی آئی جی کو فوری طلب کر لیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی کی پیشی اور اطمینان بخش جواب تک تفتیشی ایس پی الطاف حسین کو باہر جانے سے روک دیا۔

Advertisement

رینجرز کے وکیل رانا خاد حسین نےعدالت کو بتایا کہ کیس میں اہم گواہ رکشہ والا غائب ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہر گواہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفتیشی افسر ایس پی الطاف حسین نے کہا کہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر گواہ نہیں مل سکتا۔ مجھے گواہ تلاش کرنےکے لیے مہلت دی جائے۔ گواہ چاکیواڑہ کا رہائشی تھا، سابقہ تفتیشی افسر نے شناختی کارڈ اور مکمل رہائشی پتہ تک درج نہیں کیا تھا.

تفتیشی افسر ایس پی الطاف حسین نے کہا کہ چاکیواڑہ میں ایک نام سے کئی شہری ہوسکتے ہیں، تلاش کے لیے نادرا سے بھی مدد لی گئی ہے۔

کیس میں پی پی ایم این اے قادر پیٹل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قادر پٹیل اسلام آباد میں ہیں کمر میں بھی تکلف ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ قادر پیٹل چاہے جس حالت میں بھی ہوں پیش کیا جائے۔

فاضل جج نے کہا کہ قادر پیٹل چل کر نہیں آسکتے تو اسٹریچر پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔

Advertisement

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر