
ٹھری میر واہ میں عشق میں ناکامی موت کا سبب بن گئی ہے رانی پور میں نوجوان نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق رانی پور روہڑی کینال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان محمد بخش نے اپنے فیس بک وال پر اپنی محبوبہ فردوس کو پیار بھرا پیغام لکھا۔
نوجوان کی لاش علاقہ مکینوں نے نکال کر پولیس کو اطلاع دی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نعش کی شناخت محرا پور کے رہائشی محمد بخش پیرزادو کے نام سے ہوئی ہے۔
لواحقین کو اطلاع دی گئی قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News