Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں پائیدارامن وسلامتی خطےکیلئےاہم ہے،وزیرخارجہ

Now Reading:

افغانستان میں پائیدارامن وسلامتی خطےکیلئےاہم ہے،وزیرخارجہ
شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سےخطاب میں کہاہے کہ  پرامن اور مستحکم افغانستان وقت کی اہم ضرورت ہے۔

استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سےخطاب کے دوران وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئےافغانستان میں امن و استحکام اہمیت کاحامل ہے۔

وزیرخارجہ کی جانب سے افغانستان میں افغانوں کے زیرقیادت اور ان کی سرپرستی میں پائیدار امن، سلامتی اوراستحکام کے عمل کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیاگیا۔

انہوں نےکہاکہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی تائیدکی ہے کہ افغان تنازعے کاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمارے خیال میں اس مسئلے کاواحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ میں مضمر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ خوشحالی کے بغیر امن قائم نہیں کیا جاسکتا اورشراکت داری کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی۔

وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ ہمیں نقل وحمل ،مواصلات ،توانائی کے منصوبوں اورراہداری تجارت کے ذریعے زمینی روابط کے قیام پرترجیح دینے پربھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ اشیاء اور خدمات کی فراہمی میں سہولت میسرآسکے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑاتجارتی اوراقتصادی شراکت دار ہے اور ہم گزشتہ چارعشروں سے تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں اور ان کی محفوظ ،باعزت اوررضاکارانہ واپسی کے لئے پُرعزم ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم تجارتی اوراقتصادی تعلقات کوفروغ ،عوامی روابط میں سہولت اور علاقائی روابط کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر