Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں، اسد قیصر

Now Reading:

عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کنڈل ڈیم کے بننے سے علاقے میں روزگار کے موقع پیدا ہوئے، کنڈل ڈیم بائی پاس بنانے کا مقصد سیاحوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈل ڈیم کو محکمہ سیاحت کے حوالے کرینگے، علماء کے لیے وظائف  دیے، سود کے خلاف قانون لائے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا مفاد سب سے پہلے ہیں، عمران خان پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، پوری دنیا کے ساتھ  برابری کے ساتھ تعلقات ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے ،عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، پی ٹی آئی ایم این اے اور اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کریں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر