بھارتی اداکارہ، ماڈل اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ میں اپنی ڈھلکتی عمر اور جلد پر موجود نشانات کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہوں۔
بھارتی ویب سائٹ کو دئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجھے سیکسی کہتا ہے تو مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔
ملائکہ نے مزید کہا کہ عمر کا بڑھنا اور بڑھاپا زندگی کا حصہ ہے اور میں اسے قبول کرتی ہوں۔
آئٹم گرل ملائکہ کا کہنا تھا کہ وہ بدذائقہ اور بورنگ کہلانے کے بجائے سیکسی اور تیز خاتون کے طور پر یاد کئے جانے کو ترجیح دیں گی۔
بولی وُڈ ڈیوا کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی فطرتاً بہت بہادر رہی ہیں اور عدم تحفظ میں مبتلا کرنے والے معاملات سے نمٹنا جانتی ہیں۔
ملائکہ کے مطابق اگر لوگ جِلد پر نشانات کی وجہ سے ان کا مذاق اڑانا چاہتے ہیں تو بے شک اڑائیں، وہ اپنی زندگی میں اس سے کہیں زیادہ بڑے عدم تحفظات کا شکار ہیں۔
سر پر چمکتی چاندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر سفید ہونے والے بال کے ساتھ ان کی عقل، محبت اور خوشی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان سفید بالوں کا مطلب ہے کہ میرے لیے ہر سال پچھلے سے بڑا اور اچھا ہوگا۔
ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو ملائکہ اپنے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد اب اپنے سے آدھی عمر کے ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
ان دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا صارفین کے لیے آئیڈیل جوڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
