Advertisement
Advertisement
Advertisement

2019-20 کے گھریلو صارفین کے لئے 30 ارب کی سبسڈی رکھی گئی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

2019-20 کے گھریلو صارفین کے لئے 30 ارب کی سبسڈی رکھی گئی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
ڈاکٹر

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے 2019-20 کے گھریلو صارفین کے لئے 30 ارب کی سبسڈی رکھی ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی بریفنگ پیش کی اور بتایا کہ گھریلو صارفین کو دوہزار اٹھارہ انیس میں انیس ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اور 2019-20 کے لئے گھریلو صارفین کو تیس ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کلین گرین گیس صارفین تک پہنچانے کے لئے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی ہے اور ساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سوئی سدرن اور نادرن کے لئے بلنگ کا ایک میکانزم بنایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت واٹر اینڈ پاور اور وزارت پٹرولیم سے تفصیلی بریفنگ لی گئی ہے جبکہ تین سو یونٹ تک بجلی صارفین کو دو سو بیالیس ارب روپے کی سبسڈی بھی دی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ زرعی شعبہ کو سو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم نے وزارت سائنس کو دوبارہ سمری لانے کی ہدایت بھی کی ہے جس پر کابینہ ارکان نے کہا بجلی کے ہر کنزیومر کی ریزرویشن ہے کہ عملے کی ملی بھگت سے اضافی یونٹس کا بوجھ صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں بارہ ایجنڈ آئٹم پیش ہوئے جن میں سے چھ ایجنڈہ آئٹم منظور ہوئے، ایک مؤخر ہوا، ایک کی سمری واپس لی گئی ، ایک منسوخ ہوا ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل  کے لائحہ عمل کے لئے بحث ہوئی ہے جبکہ حکومت کی پندرہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کےدوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کئے گئے جب کہ آٹے اور چینی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر