
بھارتی کرکٹر اور کامیڈی جج سدھو کی ہار کی وجہ سے اداکارہ ارچنا پورن سنگھ پر بننے والے میمز پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر ، سیاستدان اور کپل شرما شو کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو کی الیکشن میں شکست کے بعد بننے والی میمز پر ارچنا پورن سنگھ نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔
ارچنا نے کہا کہ مجھےمیمز کی صورت میں سامنے آنے والے تمام ہی لطیفے پسند آتے ہیں تاہم میرا سدھو کی ہار سے کیا لینا دینا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے نوجوت سنگھ سدھو دوسری بارے اپنی سیٹ ہار گئے ہیں، وہ پہلی بار ارچنا سے دی کپل شرما شو کی سیٹ ہار ے تھے۔
انٹرویو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ میری توجہ صرف اپنی جسمانی صحت پر ہے اور میں چاہتی ہوں کہ عمر کے لحاظ سے سب سے فٹ بنو۔
When #NavjotSinghSidhu returns to replace Archana Puran Singh.
Meanwhile #KapilSharma 🤣 pic.twitter.com/hFtkTZoGFn
— 🇮🇳🇦🇫Sanskriti (@Sanskriti0096) March 10, 2022
انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو سے متعلق مزاحیہ میمز کو ری ٹوئٹ کیا، مجھے لطیفے بہت پسند ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے ہر طرح کا مذاق پسند ہے، جیسے’یہ تو سدھو سے بھی زیادہ مہنگی ہے‘، جیسے’ ارچنا جی آپ کی کرسی خطرے میں آگئی ہے‘۔
ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ کہ شو میں سدھو کی جگہ لینے کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، میرے اور سدھو کے نام پر بہت کچھ پھیلایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ سوچ سکتے ہیں؟ کل سدھو کی شکست پر مجھ سے منسلک بننے والی میمز کا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا ہوا تھا، بھئی میرا اُن کی ہار سے کیا لینا دینا۔
#ArchanaPuranSingh reacts to memes on her after #NavjotSinghSidhu lost assembly elections
.@apshaha https://t.co/pQ5g8sv9RK pic.twitter.com/RoLqm2PzXy
— ETimes TV (@ETimesTV) March 12, 2022
ارچنا نے بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو اگر اس سیٹ پر دوبارہ بیٹھتے ہیں تو یہ اُن کے لیے اچھا ہے، میں آگے بڑھ جاؤں گی، میں نے کئی سال کامیڈی سرکس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوگا تو کچھ اور ہوگا، ہم پیشہ ور فنکار ہیں، ہم نے زندگی میں کچھ نہ کچھ کرنا ہے، کپل شرما کے ساتھ میرے کام کو 10سال ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News