Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتے، احسن اقبال

Now Reading:

عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتے، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران نیازی دس لاکھ چھوڑ کے 1 کروڑ افراد بھی ڈی چوک پہ اکٹھے کر لیں وہ تحریک عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتے چونکہ وہ ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں-

انہوں نے کہا کہ مہنگائی توڑنے والوں کا جتنا بڑا جلسہ کریں گے، مہنگائی کے ستائے اس سے کئی گنا زیادہ آ سکتے ہیں، ہر رکن اسمبلی انشاءاللہ ووٹ ڈالے گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ آگئی ہے وہ ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کے 172 لوگ پورے نہ ہورہے ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ لانے کا حق ہی نہیں رکھتے، ملک کے سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام میں کھڑے ہو کرغریبوں کا تمسخر اڑایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب ہمیں معلوم ہے آپکا اعمال نامہ کیا ہے، عوام آپکے مافیاز کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ہے، آپ ملک میں روزگار اور معیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے، آپ نے قوم کو 22 ہزار ارب کا مقروض بنایا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں آپکا آلو پیاز کی قیمتوں سے کوئی سر وکار نہیں، آپ جس 10 لاکھ کا دعویٰ کررہے ہیں، 10 لوگ بھی نہیں آئیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر