Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ڈی بی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، وزیرخزانہ

Now Reading:

اے ڈی بی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ اے ڈی بی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے نائب صدر اے ڈی بی کو ملکی معاشی صورتحال پر آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیرخزانہ نے کامیاب پاکستان پروگرام بارے بھی نائب صدر اے ڈی بی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اے ڈی بی اصلاحاتی پروگرام میں مختلف منصوبوں میں تعاون کر رہا، اے ڈی بی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دیگر اہم شعبوں میں بھی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، مستحکم گروتھ حاصل کرنے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

Advertisement

وزیرخزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ وسیع ہونے سے ایف بی آر محصولات میں اضافہ ہوا ہے اور سنگل ونڈو آپریشن اور ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام سے محصولات میں بہتری آئی۔

ملاقات میں نائب صدر اے ڈی بی کی جانب سے معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اے ڈی بی کے نائب صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت سماجی اور معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اے ڈی بی اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی اور سیکرٹری خزانہ و دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر